فرانک فرٹ سے عالمی شہرت یافتہ شاعرِ اہلِ بیت علیہم السلام، ادیب، محقق، کئی کتب کے خالق اور مرثیہ نگار جناب سیّد اقبال حیدر صاحب اور اوسلو، ناروے سے حجة الاسلام و المسلمین حمادِ اہلِ بیت علیہم السلام مولانا اعجاز حسین آشنا مدعو تھے، نقیبِ محفل حیدر علی جعفری تھے۔ محفل میں شہر کی مختلف دینی، سیاسی، سماجی اور رفاہی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔محفل شام سات بجے شروع ہوئی جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ اللہ سے محمد علی خان اور میثم علی خان نے کیا، اس کے بعد جناب تجمل حسین نے محفل میں ملائکہ کی شرکت کے لیے حدیثِ کِساء کی تلاوت کا شرف حاصل کیا، ادارہ منہاج القران کے محمد ارشاد صاحب نے ایک مختصر لیکن جامع تقریر میں جناب امیر المؤمنین کو خراجِ عقیدت پیش کیا، ان کے بعد ادارہ منہاج القران کے جناب شکیل چغتائی انجم نے مولائے کائنات کے حضور اپنی کہی منقبت پڑھی، اردو انجمن کے صدر اور کئی کتب کے مصنف سیّد عارف نقوی نے بھی مولا کی شان میں اپنا کہا کلام پیش کیا، دیگر مقامی قصیدہ خوانوں میں میاں اکمل لطیف اور شبیر حیدر نے بہت خوبصورت قصائد پڑھے-شاعرِ اہلِ بیت علیہم السلام جناب سیّد اقبال حیدر صاحب نے اپنا جو کلام پیش کیا ان میں خاص طور پر ”مولا علی اور سیّدہ زہراء علیہم السلام کی شادی“ اور ”ماں کی تربیت اور ولایتِ علی“ کے موضوعات پر نظمیں بہت پسند کی گئیں، شاہ صاحب نے حاضرین سے بے پناہ داد وصول کی۔حجت الاسلام و المسلمین مداح اہلِ بیت علیہم السلام مولانا اعجاز حسین آشنا نے پہلے مولا علی علیہ السلام کی خانہء کعبہ میں پیدائش کے تاریخی حقائق اور ان کے حوالہ جات بیان فرمائے پھر قران کے حوالہ سے واضح فرمایا کہ اہلِ بیت علیہم السلام سے مودت ہی رسالت کے کام کا اجر ہےبعد ازاں مولانا نے مولا کی شان میں کہے اپنے تازہ کلام سے چند قصائد بہت خوش الحانی سے پڑھے، حاضرین نے بہت داد دی، آخر میں مرحومین کی مغفرت، مریضوں کی صحت اور مسلمین کی اصلاح اور آشتی کی دُعا ہوئی۔
اس جشن کا اختتام مہمانوں کی مولا علیہ السلام کی نیاز سے ضیافت پر ہوا ۔
.........
/110